Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی، آتشزدگی سے تباہ فیکٹری میں پھر آگ لگ گئی

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کچھ عرصہ قبل آتشزدگی سے تباہ ہونے والی فیکٹری میں پھر آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز پہنچ گئے۔

فائر بریگیڈ کنٹرول کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے ان کی 2 گاڑیاں عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکی ہیں ، ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعے میں فی الوقت کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے تاہم ممکنہ خدشے کے پیش نظر فائرفائٹرز کام کر رہے ہیں اور دیگر عملے کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہوئی آتشزدگی کی تحقیقات کے سلسلے میں یہ فیکٹری سربمہر تھی۔

Related posts

ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، 207 روپے 33 پیسے کا ہوگیا

Hassam alam

واشنگٹن اپنے سفارتی وعدوں کا احترام کرے، فلسطینی وزیراعظم

Rauf ansari

ڈی جی نیب لاہور کو تبدیل کردیا گیا

Hassam alam

Leave a Comment