Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر پگھلنے سے طغیانی، علاقہ خالی کروالیاگیا

گلگت بلتستان : وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی۔ حسن آباد میں پل گرنے کے بعد قریبی گھر خالی کرا لیے گئے۔

موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔ حسن آباد کا پل گرنے سے شاہراہِ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے جسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ وزیرِ اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابط کیا۔ قمر زمان کائرہ نے چیف سیکریٹری کو جلد تمام تر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

Related posts

کاروبار کا اختتام، ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوگیا

Hassam alam

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

Hassam alam

مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے لیکن حکومت کو پرواہ نہیں، امیر مقام

Rauf ansari

Leave a Comment