لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ اپوزیشن کےغیر جمہوری ہتھکنڈوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔عدم اعتماد کی باتوں میں کوئی جان نہیں ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےاراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور،ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔اپوزیشن کونمبرگیم میں نہ پہلے سبقت تھی اور نہ اب ہے۔اپوزیشن کےمقدر میں ناکامی لکھی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والےاقتدار کے حصول میں ملک میں انتشار چاہتے ہیں تاہم عوام جان چکے ہیں اپوزیشن کے پاس عوامی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔ملک میں انتشارکی سیاست کرنےوالےصرف ترقی روکناچاہتے ہیں۔
