Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یوم مزدور پر پیغام

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے ملک میں پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا۔پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق تسلیم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی ہے ۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام بلاول بھٹو زرداری نے تمام محنت کش طبقات کو یومِ مزدور کی مبارکباد دی۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریئے و منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے ۔آئین محنت کشوں کو منصفانہ اجرت، ان کی جانوں کی حفاظت اور آجر کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کی ضمانت دیتا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی پیش کردہ لیبر پالیسی آج بھی مزدوروں کے حقوق کے لیئے کسوٹی کا درجہ رکھتی ہے ۔ بینظیر امپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم اور حکومت سندھ کی پیش کردہ پہلی صوبائی سہ فریقی مزدور پالیسی پی پی پی کا طرہ امتیاز ہے۔بے زمین کاشتکاروں کو زرعی قطعات کا مالک بنانا بھی عوامی حکومتوں کی جانب سے کیئے گئے دیگر بیشمار میں سے چند اقدامات ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ اتحادی حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے تک بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق سلیکٹڈ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے قومی معیشت کی سانسیں اُکھڑ چکی، غریبوں کا جینا محال ہو گیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پی پی پی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف دلوانے کے لیئے میدان میں کھڑی ہے۔ملک کے تمام مزدوروں اور ٹریڈ یونینز کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار نبھاتی رہے گی۔

Related posts

ناسا کی نئی دوربین خلا میں سن شیلڈ کھولنے میں کامیاب

Hassam alam

بلاول کی پولینڈ سے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو پناہ دینے کی اپیل

Rauf ansari

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم،پرویز الہٰی وزیراعلی قرار

ibrahim ibrahim

Leave a Comment