Urdu
پاکستان تازہ ترین

جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے،مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے لیکن ہم محنت کر رہے ہیں، جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔

کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا اللہ کا بڑا کرم ہے مجھ جیسے گناہ گار کو بھی روضہ پاک ﷺ کی زیارت کا شرف ملا، مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہم تو بے گناہ تھے پھر بھی جیل میں بند کیے گئے، اب شہزاد اکبر اور زلفی بخاری پر بھی بات ہو گی، پتہ چلے گا کہ فرح گوگی صاحبہ پرائیوٹ جہازوں میں کیسے گھومتی تھیں، ٹرانفسر پوسٹنگ پر وزیراعظم ہاؤس سے کون فون کرتا تھا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے ہیں، ہم محنت کر رہے ہیں، جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔

Related posts

خالد مقبول صدیقی اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Rauf ansari

ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

Zaib Ullah Khan

شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے مدد کی اپیل

Hassaan Akif

Leave a Comment