Urdu
پاکستان تازہ ترین

چھوٹے تاجروں پر فیکس ٹیکس عائد کیا جائے گا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: تیرہ بڑے شعبوں پردس فیصد سپرٹیکس لگادیا گیا۔ وزیراعظم کے بیٹوں کی شوگرملز اور وزیرخزانہ کی کمپنی پر بھی ٹکس لگ گیا،مفتاح اسماعیل نے ایوان بالا کےبعد ایوان زیریں میں بھی بجٹ بحث سمیٹ دی بتایا کہ غریبوں پر بلاوسطہ کوئی ٹیکس نہیں امرا پر ٹیکس لگا رہے،عمران خان نے ملک دیوالیہ ہونے تک پہنچا دیا ، چھوٹے تاجروں پر بھی فیکس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایوان زیریں میں بجٹ پربحث سمیٹی دی،بجٹ کاروائی خوش اسلوبی سے ہونے اورمشوروں پر اراکین کی تعریف کی۔ ایوان کو بتایاکہ عمران خان نے ملک دیوالیہ کی طرف دھکیلا،سابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر120ارب روپے کی سبسٹسڈی دی،ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا اب ایٹمی ملک دیوالیہ نہیں ترقی کی طرف جائے گا

وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب پر نہیں بلکہ امیروں پرٹیکس لگایا،وزیر اعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پرٹیکس لگائے،خود کی کمپنی 20کروڑروپے اضافی ٹیکس دے گی،90 لاکھ میں سے 25 لاکھ دکانوں پرفکس ٹیکس لگائیں گے۔سونے کی 300 سکوائرفٹ دکان پر40 ہزارفکسڈ ٹیکس لگا گیا ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایاکہ اسی لاکھ لوگ بے نظیرسکیم میں رجسٹرڈ تھے،آٹا گھی چینی سارا سال سستا دیا جائے گا،تیرہ بڑے سیکٹرز پر دس فیصد سپر ٹیکس لگے گا یہ تمام ٹیکس ایک سال کیلئے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ ہم نے ملکی تاریخ میں پیٹرول و ڈیزل مہنگا کیا ہے،مگر کوئی آدمی باہر نہیں آیا،عوام کو ورغلانے کی کوشش کی گئی مگر مخصوص ٹولہ ناکام رہا۔ وزیرخزانہ نے بتایاکہ فاٹا وپاٹا کے لوگوں کوانکم ٹیکس سے دس سال کیلئے چھوٹ دینے کی تجویز ہے،فاٹا و پاٹا کی کمپنیوں کو یہ چھوٹ حاصل نہیں ہوگی۔

Related posts

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم موصول

Hassam alam

کابل میں 3 دھماکے، 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

Hassam alam

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، بلاول بھٹو

Rauf ansari

Leave a Comment