Urdu
پاکستان تازہ ترین

مفتاح اسماعیل کا 33 فیصد زائد ٹیکس وصولی کا دعوٰی

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا پچھلے سال کی نسبت تینتیس فیصد زائد ٹیکس وصولی کا دعوٰی، کہتے ہیں ہم نے آئی ایم ایف سے رعایت لیکر کم ٹیکسز لگائے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہوجائے گا معاملات فائنل ہوچکے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر وضاحت مانگی گئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی مشترکہ پریس کانفرنس،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاریخی ٹیکس وصولی کرتے ہوئے جون میں سات سو پینسٹھ ارب کے ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بولے انہوں نے چوتھی سہہ ماہی میں حکومت سنبھال کر سترہ سو اکتالیس ارب روپے وصول کیئے۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ آخری سہہ ماہی سب سے زیادہ مشکل تھی ہم نے ہر ممکن کوشش کرکے چیلنج قبول کیا اور انفورسمنٹ اور ریکوری پر خصوصی توجہ دی انفورسمنٹ اقدامات سے دو سو پچاس ارب روپے اکٹھے کیئے۔ شوگر اور تمباکو کے بعد فرٹیلائزر اور سیمنٹ سسٹم پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تنصیب کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق مہنگائی میں اضافہ پیٹرول اور ڈیزل کے باعث ہوا ہے مارچ میں قیمتیں منجمند کرنے سے معیشت پر اثرات ہوئے پیٹرولئیم مصنوعات کی عالمی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچی ہیں کل ہم نے پہلی بار پٹرول اورڈیزل پر ٹیکس لگایا ہے۔

Related posts

ایف بی آر کا تمام فیلڈ آپریشنز اہلکاروں کو یونیفارم پہننے کا حکم

Rauf ansari

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیا ٹاپ پر فائز

ibrahim ibrahim

قومی اسمبلی :مالی ذمہ داری اور حد قرض ترمیمی بل منظور

ibrahim ibrahim

Leave a Comment