اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام آئندہ چند روز میں بحال ہو جائے گا صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگے گا تاہم غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا مجھے پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ صاحب ثروت ہیں تو ان پر ٹیکس لگے گا آئی ایم ایف کا تنخواہوں سے کوئی تعلق نہیں۔ سالانہ بارہ لاکھ روپے تک استثنی برقرار رہے گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومتی نظام چلانے کیلئے ٹیکس بڑھانا ہو گا اور تمام ٹیکس مراعات ختم کی جائیں گی۔
