کئی بین الاقوامی ایجنسیوں نے بھارت سے برآمد کیلئے رابطہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے بھارت سے اشیائےخوردونوش کی برآمد کیلئے رابطہ کیا ہے۔ تاہم حکومت اتحادیوں سے مشاورت اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر کہا ہے کہ “ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ انہیں زمینی سرحد کے ذریعے ہندوستان سے کھانے پینے کی اشیاء لانے کی اجازت دی جائے۔ حکومت اپنے اتحادی شراکت داروں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سپلائی کی کمی کی صورتحال کی بنیاد پر درآمدات کی اجازت دینے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More