Urdu
پاکستان تازہ ترین

شہرقائد میں دودھ فروشوں کا کمشنرکراچی کے اختیارات کو کھلا چیلنج

کراچی: شہر قائد میں ڈیری مافیا نے کمشنر کراچی کے اختیارات کوچیلنج کردیا۔ کمشنر کراچی کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئیں ۔

ڈیری مافیا نے کمشنر کراچی کے اختیارات کوچیلنج کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ۔ شہر میں دودھ10 روپے کے اضافہ کے بعد 140 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جبکہ دودھ کے سرکاری نرخ94 روپےلیٹر مقررہیں مگر46روپے زائدپر فروخت ہورہا ہے۔

کمشنرکراچی دودھ کے حوالے سے اجلاس پراجلاس بلاتے رہے مگر ڈیری مافیا نے خودساختہ اضافہ کردیا۔کمشنر کراچی کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکامہو گئیں ۔

Related posts

ہنگو:گھرمیں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

Zaib Ullah Khan

کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی پوسٹ سے مکمل باخبرہے، پی سی بی

Rauf ansari

Leave a Comment