Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے اظہار لاتعلقی

وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔ ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان کی سرگرمیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی توثیق۔

وزارت دفاع سے جاری ایک بیان میں سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان کو نہ ہی ان کی سرگرمیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی توثیق۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تنظیمیں خیراتی مقاصد اور سیلاب زدگان کی امداد کےلیئے فنڈ مانگ رہی ہے ان کی ایسی سرگرمیوں سے وزارت دفاع کا کوئی تعلق نہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی حمایت یا تسلیم کرنے کا اُن کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے، ایسی سوسائٹیوں کو مسلح افواج نے تسلیم کیا اور نہ ہی اِس کی اجازت ہے سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے کام کرنے کی جامع پالیسی اور رہنما اصول موجود ہیں، پالیسی اور اصولوں کی خلاف ورزی قابل تعزیر جرم ہوگی۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 180روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

پی ایس ایل7: زلمی نے کنگز کو شکست دے دی

Zaib Ullah Khan

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment