Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

رواں مالی سال جولائی تا ستمبر کی مالیاتی رپورٹ جاری

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی جولائی تا ستمبر کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی کا مجموعی حجم 53 ہزار 867 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 438 ارب قرض لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران بجٹ خسارہ 438 ارب، حکومتی آمدنی 1 ہزار 808 ارب رہی، جبکہ ایف بی آر نے پہلی سہہ ماہی کے دوران 1 ہزار 397 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہہ ماہی کے دوران نان ٹیکس آمدن 275 ارب، مجموعی اخراجات 2 ہزار 247 ارب روپے رہے، سود کی ادائیگیوں پر جولائی تا ستمبر 622 ارب، گزشتہ مالی سال میں 2749 ارب روپے خرچ ہوئے۔ جبکہ جولائی سے ستمبر 624 ارب روپے سیلز ٹیکس، پٹرولیم لیوی کی مد میں 13 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

Related posts

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے3جوان شہید

Hassam alam

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر حریت کانفرنس کااحتجاج

Rauf ansari

پاکستان کے 80سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر بھارتی ناظم الامور کی طلبی

Hassam alam

Leave a Comment