Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور باور کرایا ہے کہ ‏پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد ‏کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ ‏

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان فریب انگیزہے بیان سےبھارت کی ہمسائیوں سےدشمنی کی فطرت کی ‏عکاسی ہوتی ہے بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طورپربےنقاب ہو چکی ہے بھارتی مہم کوبین الاقوامی ‏برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سےکام لیتی ہے بھارت مقبوضہ ‏کشمیرمیں ظلم سےعالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں سنگین جرائم کاارتکاب کر رہی ہیں۔

ترجمان نے باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتاہے فروری 2019میں ‏دنیاپاکستان کی صلاحیت اورعزم کی گواہ تھی۔

Related posts

ٹوئٹر پر بھارتی سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کروانے کا انکشاف

Nehal qavi

وزیراعظم کیلئے روضہ رسول اللہ ﷺ کا دروازہ کھولا گیا

Rauf ansari

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پی پی رہنما قتل

Hassaan Akif

Leave a Comment