Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزارت میری ٹائم کا انڈر انوائسنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

کراچی: وزارت میری ٹائم نے فشریز پر بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے میری ٹائم محمود مولوی نے کہا کہ 20سے30فیصد انڈرانوائسنگ کیوجہ سے معیشت کوسالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔ پاکستان سے سالانہ 450 ملین ڈالر کی مچھلی اور سمندری غذا ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔انڈرانوائسنگ کے خاتمے سے فشریزکی ایکسپورٹ600 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ جائیگی۔

محمود مولوی نے کہا انڈرانوائسنگ اور غیر قانونی طور پرحوالہ یا ہنڈی کے ذریعے پیسے کی منتقلی کی اجازت نہیں ہے۔حوالہ یا ہنڈی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نکات کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 دسمبرکے بعد انڈرانوائسنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیاجائے گا۔ انڈر انوائسنگ فہرست فراہم نہ کرنے والوں کے ایکسپورٹ اور پرمٹ بھی منسوخ کئے جائیں گے۔

Related posts

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایل 7 پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

Zaib Ullah Khan

امریکی ناظم الامور نے یو ایس اِی ایف پی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Rauf ansari

Leave a Comment