Urdu
پاکستان تازہ ترین

کشمیری پرامن جدوجہد آزادی پر یقین رکھتے ہیں،مشعال ملک

اسلام آباد: حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہتی ہیں کنٹرولڈ بھارتی عدلیہ حریت پسند کشمیری رہنماؤں کے عدالتی قتل کی ذمہ دار ہے۔ پرامن تحریک آزادی کشمیر کے رہنما یاسین ملک کو نیلسن منڈیلا کی طرح دہشت گرد قرار دیا گیا ہم گاندھی اور نیلسن منڈیلا کے نظریات پر گامزن ہیں۔

اسلام آباد بار ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو بھارت میں عدالتی کاروائی کے دوران بولنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے آن لائن سزا سنائی گئی۔ یاسین ملک جب بولنے لگے تو انہیں میوٹ کردیا گیا۔ بھارتی عدلیہ کسی بھی کشمیری کو مبنی بر انصاف اس کے حقوق کا تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ کہتی ہیں کہ کشمیری پرامن جدوجہد آزادی پر یقین رکھتے ہیں ہم گاندھی اور نیلسن منڈیلا کے نظریات پر گامزن ہیں مگر بھارتی کنٹرولڈ عدلیہ ہمارا جوڈیشل قتل کررہی ہے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے عالمی برادری سے یاسین ملک کی غیر قانونی سزا کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

سیالکوٹ:جلسہ گاہ کا گھیراؤ،عثمان ڈار گرفتار

ibrahim ibrahim

پہلا ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ

Hassam alam

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment