Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہندوستانی سرکار کو اتنا خوف اور ڈر ہے کہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، مشعال ملک

سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے رہنما یاسین ملک کی بیوی مشعال ملک کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد بھی سید علی گیلانی شہید کی قبر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج سید علی گیلانی کی پہلی برسی ہے۔ 249 سال قبل بابا بلھے شاہ کے جسد خاکی کی بھی بے حرمتی کی گئی تھی۔ بابا بلھے شاہ کا جنازہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ٹھیک اسی طرح سید علی گیلانی کا جنازہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ تدفین کے بعد بھی سید علی گیلانی شہید کی قبر کو سب جیل قرار دیا گیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ اتنا خوف اور ڈر ہندوستانی سرکار کو ہے اسکا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ہندوستان بھول رہا ہے یہ جسم اور جان آنی جانی ہے۔ شہیدوں نے اس تحریک کو لکھا ہے۔ کشمیریوں کو ایک نا ایک دن آزادی نصیب ہو گئی۔

Related posts

ہم نے عمران خان کوبھاگنے نہیں دینا، حمزہ شہباز

Hassam alam

ملک بھر میں سیلاب سے تباہی،اموات کی تعداد982 ہوگئی

Hassam alam

لگتا ہے وفاقی حکومت بے بس ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

Rauf ansari

Leave a Comment