Urdu
پاکستان تازہ ترین

یاسین ملک کی سزا کا معاملہ عالمی فورمز پر لے جانے کا اعلان

اسلام آباد: کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک فاشسٹ مودی سرکار پر تنقید ،یاسین ملک کی سزا کے بھارتی عدالت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے معاملہ عالمی فورمز پر لے جانے کا اعلان ۔ کہتی ہیں موجودہ دور کے ہٹلر کی عدالت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گی۔ یہ دنیا کا واحد مقدمہ تھا جس کے دوران ملزم کو بولنے نہیں دیا گیا اور فیصلہ سنانے سے قبل ہی میڈیا کے ذریعے عمر قید کا عندیہ دیدیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ کل بھارت کا عدالتی نظام انصاف زمین بوس ہوگیا۔ یاسین ملک جیسا بہادر صدیوں میں نہیں دیکھا۔ وہ اکیلا نہیں ہے کشمیر کا ہر بچہ یاسین ملک ہے۔ اہلیہ یاسین ملک نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کشمیریوں کے لیئے کیوں انٹرنشینل کرائم ٹربیونل کیوں نہیں تشکیل دیا جارہا؟

مشال ملک کے مطابق بھارت میں مسلمان وکلا کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا جاتا ہے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے جبکہ ہماری تحریک سیاسی ہے لیکن اب آزادی کی جنگ نہیں رکے گی۔ اس نوعیت کی جدوجہد ہمارا حق ہے میں اور میری بیٹی بھی کشمیر کی آزادی پر قربان ہیں۔

Related posts

قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پریکٹس

Rauf ansari

برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت

Hassam alam

ہرکسی پرچوری کا الزام لگانے والا خود عالمی چور نکلا، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

Leave a Comment