Urdu
تازہ ترین دنیا

اسرائیل میں مس یونیورس کا مقابلہ، جنوبی افریقہ کی حکومت اہم اعلان

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کی حکومت نے اسرائیل میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے کے منتظمین کے فیصلے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مس جنوبی افریقہ کے مقابلے کا اہتمام کرنے والے ادارے نے اسرائیل میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے حکومت کا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مس یونیورس کا سالانہ مقابلہ اسرائیل کے شہر ایلات میں 12 دسمبر کو ہونے والا ہے۔ جنوبی افریقہ میں بہت شدت کے ساتھ یہ مطالبہ ہو رہا تھا کہ اسرائیل میں ہونے کی وجہ سے مس جنوبی افریقہ لالیلا ایم سوانے کو اس مقابلے کا بائیکاٹ کرنا چاہیےجس کے بعد حکومت نے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔

Related posts

حکومت نے شبلی فراز کی سربراہی میں ای وی ایم پر رابطہ کمیٹی قائم کردی

Rauf ansari

ایم پی اے ملک لیاقت قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، 4 افراد جاں بحق

Nehal qavi

ملتان میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment