Urdu
تازہ ترین دنیا

میزائل غلطی سے پاکستان کی حدود میں گرا، بھارت

نئی دہلی: بھارتی وزارت دفاع نے تسلیم کیا کہ میزائل تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود میں گرا ۔

بھارتی وزارت دفاع نے میزائل گرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثی طور پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا ۔ بھارتی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مارچ 2022 کومعمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا جو کہ پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔

بھارتی حکومت نے اس پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بھارتی وزارت نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن یہ بھی اطمینان بخش بات ہے کہ حادثے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related posts

جسٹس طارق محمود،جسٹس بابرستارایڈیشنل جج تعینات

ibrahim ibrahim

عظمیٰ بخاری نے پولنگ بوتھ میں بنائی گئی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کردی

Rauf ansari

ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے

Rauf ansari

Leave a Comment