Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاپتہ افراد کیس، عدالت نے حکومت کو دو ماہ کی مہلت دیدی

لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو دو ماہ کا وقت دیدیا۔ اس معاملے کے حل کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی۔

صحافی مدثر نارو سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت وزیر قانون، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات پیش ہوئے۔

اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد بڑا مسئلہ ہے۔ بدقسمتی سے نو سال چیف ایگزیکٹو رہنے والے نے فخریہ لکھا ہے کہ لوگوں کو اٹھا کر بیرون ملک بھیج دیتے ہیں۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ریاست کی پالیسی ہے۔ لاپتہ افراد کے لیے کمیشن بنا لیکن اس کی سماعتوں سے ان خاندانوں کے دکھوں میں اضافہ ہوا۔ نیشنل سیکیورٹی کے تمام معاملات سویلین چیف ایگزیکٹو کو دیکھنے چاہئیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ بیس سال پرانا ہے۔ ریاست کا سربراہ ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں مدثر نارو کا پتہ کروں۔ میں یہاں کوئی توجیہہ دینے نہیں آیا۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیٹی کی خود سربراہی کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کروں گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے عدالت سول بالادستی کو یقینی بنائے گی۔ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ یقینی بنائیں کہ کسی کو لاپتہ نہ کیا جائے۔ یہ ریاست کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ اگر قانون کی خلاف ورزی ہوتی رہی تو ہر حکمران ذمہ دار ہے۔ یہ عدالت آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواس کی کہ ہمیں تھوڑا وقت دیں آپ کو شکایت نہیں ہو گی۔ اگر ہم ذمہ داری پوری نہ کر سکے تو میں آ کر کہوں گا کہ میں فیل ہو گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ ذمہ داری نہیں لے سکتے تو پھر اپنا آفس چھوڑ دیں۔ حل یہی ہے کہ جس ادارے کا جو کام ہے وہ وہی کام کرے۔ جو چیف ایگزیکٹو یہ تسلیم کرے کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں اسکے ماتحت نہیں تو وہ آئین سے انحراف تسلیم کرتا ہے۔ اسے عہدہ چھوڑ کر گھر جانا چاہیئے۔

عدالت نے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی استدعا پر لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے حکومت کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related posts

پی ایس ایل 7، سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

Hassaan Akif

لاہورٹیسٹ: ٹاس جیت کرآسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

ibrahim ibrahim

نومبر میں وزیراعظم شہباز شریف اہم ادارے کے سربراہ کی تقرری کریں گے، خواجہ آصف

Nehal qavi

Leave a Comment