Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کا میزائل کے معاملے پر بھارت سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے بھارتی میزائل پاکستانی سرزمین پر گرنے کے معاملے پر سوالات کے جوابات مانگ لیے۔ پاکستان نےواقعے کی مشترکہ انکوائری کا بھی مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے واقعے کا اعلان کرنے اور وضاحت طلب کیے جانے تک بھارت نے انتظار کیوں کیا۔ بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کیا واقعی میزائل کو اس کی مسلح افواج نے ہینڈل کیا تھا یا کوئی اور عناصر تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے سنگین معاملے کو بھارتی حکام کی جانب سے پیش کی گئی سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کو حادثاتی میزائل لانچ اور اس واقعے کے خاص حالات کو روکنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرنی چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو یہ بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ حادثاتی طور پر چھوڑا گیا میزائل پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ بھارت میزائل کے حادثاتی لانچنگ کے بارے میں پاکستان کو فوری طور پر مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا۔

پاکستان نے واقعے کے بارے میں حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری جوہری ماحول میں سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

Related posts

چلاس میں ایک بار پھر مئی میں بھی برفباری

Hassam alam

آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی اگلی قسط جاری کرے گا

Hassam alam

یہ وقت ایک قوم بن کر سیلاب متاثرین کی زیادہ سےزیادہ مددکرنےکا ہے، بابر اعظم

Hassam alam

Leave a Comment