Urdu
کھیل

محمد حسنین ایشیا کپ کے لیئے قومی ٹیم میں شامل

محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے، 22 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا۔ سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

Related posts

بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لیئے 182 رنز کا ہدف دے دیا

Nehal qavi

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹسیٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

Hassam alam

دوسرا ون ڈے، نیدر لینڈ کا پاکستان کو 187 رنز کا ہدف

Nehal qavi

Leave a Comment