کراچی: چئیرمین آباد محسن شیخانی نے کہا ہے کہ کراچی کنورژن سے متعلق کیسز میں آباد کی طرف سے پیش ہوئے ہیں۔ ہم نے اپنے کاروبار بند کردیئے ہیں، جو کاغذات ہمارے پاس ہیں ہیں ان کی کوئی وقعت نہیں،ہمیں بتایا جائے کونسا ادارہ ہے جس سے اجازت لی جائے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کونسا ادارہ ہے جس سے اجازت لی جائے تو قابل قبول ہو،بکنگ اور رہائش کے بعد عمارت توڑی جاتی ہے تو مشکل ہوجاتا ہے، عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اداروں کو عدالت کو بتانا ہوگا کہ اجازت کیسے دی گئی، پی ای سی ایچ ایس یا جس ادارے نے زمین دی ان کو بلایا ہی نہیں گیا۔
