Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ا نتخابی اصلاحات کے حوالے سے تمام قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بڑی مضبوطی سے میدان میں نکلے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اقتدارچھوڑ کر چلے جائیں اسی میں ان کی بھلائی ہے۔ نتخابی اصلاحات کے حوالے سے تمام قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی ایوب سٹیڈیم سے نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی عبدالستار ایدھی چوک پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔

جلسے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے کہہ رہا ہوں عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے عمران خان نالائق ہونے کیساتھ نااہل بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ہم نے اس ملک اور اسکے اداروں کو چلانا ہے اسٹیٹ بینک کو براہ راست آئی ایم ایف کے انڈر لانے کیلئے بل لایا جارہا ہے گورنر اسٹیٹ بینک کے علاوہ کوئی باہر سے نوکری کیلئے پاکستان نہیں آیا انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تمام قوانین کو جوتے کے نوک پر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا بڑی مضبوطی کیساتھ میدان میں نکلے ہیں انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ اقتدارچھوڑ کر چلے جانے میں ہی ان کی اور ملک کی بھلائی ہے ۔

Related posts

مسلم لیگ نون کا لاہور میں ورکرز کنونشن کا اعلان

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات

Hassam alam

آرمی چیف سے کرغزستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment