Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان نے ملکی معیشت کو ڈوبا دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

لاڑکانہ : مولانا فضل رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو ڈوبا دیا ہے آج ایک ڈالر ایک سو انوسی پاکستانی روپے کا ہو چکا ہے کسی بھی ملک سے زیادہ پاکستان کی بری حالت ہے ۔ جن کو ہم پر مسلط کیا گیا انکی کوئی حیثیت نہیں انہیں شکست ہوچکی ہے ۔

لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاچیلنج یہ ہے کہ اب کون آئے گا جو اسے بہتر کرے گاہمارے ملک کی معیشت کو کیا ہو گیا ہے؟ ہندستان، چین، انڈونیشیا، اور بنگلادیش کی معیشت اوپر جا رہی ہے آج پاکستان کی صرف آزادی نہیں چھینی جا رہی بلکہ اسکی بقا کا سوال ہے پاکستان کی بقا کی جنگ آخری دم تک لڑیں گے اس وقت پاکستانی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے قرضے دگنے ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا میں نے بارہ سال پہلے کہا تھا عمران خان بین الاقوامی مالی اداروں کا ایسا نمائندہ ہے جو ملک کو انکے پاس گروی رکھے گا پاکستان ایک واحد ملک ہے جس کی سالانہ پیداوار کا تخمینہ صفر سے بھی نیچے گر گیا ہے۔حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاتھا کہ مودی کامیاب ہوا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا یہ مودی کو دعائیں دینے والا ۔آج اس نے کشمیر کو انڈیا کے حوالے کر دیا کشمیریوں کے ساتھ عمران خان نے منافقت کی ہے ۔

Related posts

کورونا کی نئی قسم اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی

Hassam alam

عمران خان اور شہزاد اکبر برطانیہ میں رسوا ہونے کی تیاری کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

Rauf ansari

شہباز شریف آج چوہدری برادران سےملاقات کریں گے

Rauf ansari

Leave a Comment