اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کے درمیان وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامع پہنانے کے علاوہ ملکی، قومی امور پربھی مشاورت کی گئی۔ حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ نے سابق وزیراعظم کو اپوزیشن کی پیش قدمی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
