Urdu
تازہ ترین کاروبار

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا۔موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش بین الاقوامی ادائیگیوں کے چیلنجز کے باعث آؤٹ لک منفی کیا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی پاکستان کے رواں کھاتوں کے خسارے کو بڑھایا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ میں موڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ساتویں معاشی جائزے میں آئی ایم ایف سے گرین سگنل حاصل کرلے گا، آئی ایم ایف کا تعاون رہا تو پاکستان دیگر ذرائع سے بھی مالی وسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جو پاکستان کی عالمی ادائیگیاں اور وصولیوں کے درمیان خلیج کم کرنے میں کافی مدد گار ہوگا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ناکافی زرمبادلہ ذخائر کا سامنا ہے۔موڈیز نے انہی توقعات کی بنا پر صرف آؤٹ لکی منفی کیا ہے جبکہ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔

Related posts

کویتی حکومت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے مستعفی

Hassam alam

لزٹرس نے برطانیہ کی وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا

Nehal qavi

عمران خان اداروں سے کہتے ہیں مداخلت کریں،میری کرسی بچائیں، مریم اورنگزیب

Hassam alam

Leave a Comment