امریکی سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر قدم رکھنے کے نصف صدی بعد ایک بار پھر چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ چاند کے لیے پہلا آزمائشی مشن آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجکر تینتیس منٹ پر فلورا کے اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔
ناسا کے مطابق اس بار خلاباز طویل عرصے تک چاند پر قیام کریں گے اور مریخ مشن کے لیے ڈیٹا اکٹھا کریں گے، چاند کے لیے پہلا آزمائشی مشن آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجکر تینتیس منٹ پر فلوریڈا کے اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔
اسپیس لانچ سسٹم نامی میگا راکٹ اٹھانوے میٹر لمبا، چھبیس سو ٹن وزنی ہے اور اس مشن کو آرٹیمس ون کا نام دیا گیا ہے۔ اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو ناسا کی جانب سے دو ہزار پچیس میں انسانوں کو چاند پر اتارا جائے گا جن میں پہلی بار ایک خاتون بھی شامل ہوگی، ناسا حکام نے بتایا کہ چاند پر انسانی مشن بھیجنے میں کامیابی انسانوں کو مریخ پر اتارنے کی راہ ہموار کرے گی۔