Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی

چاند کی جانب مشن فروری ميں روانہ کيا جائے گا،ناسا

خلائی تحقيق کے امريکی ادارے ناسا نے اعلان کيا ہے کہ چاند کی جانب اگلا مشن آرٹمس ون آئندہ برس فروری ميں روانہ کيا جائے گا،اس مشن کا حتمی مقصد چاند کی سرزمين تک انسان کو دوبارہ لے جانا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آرٹمس ون کے مينيجر کے مطابق پہلا مشن انسانوں کے بغير ہوگا اور اسے بارہ سے ستائيس فروری کے درميان روانہ کيا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں آرٹمس ٹو 2023ء ميں اور پھر اس سے اگلے برس آرٹمس تھری کو چاند کی جانب روانہ کيا جائے گا۔ ناسا کی کوشش ہے کہ سن 2024 تک انسان کو دوبارہ چاند کی سرزمين پر لے جايا جائے۔

Related posts

چین نے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد دریافت کرلیے

Hassam alam

فیس بک کا چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

کورونا کی نئی قسم اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی

Hassam alam

Leave a Comment