لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 65 ملین پاؤنڈز خرچ کیے تاہم نواز شریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا۔
لیگی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کاوے موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔ عمران خان 65ملین پاونڈز خرچ کرکے نواز شریف کیخلاف65روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تو اللہ نے سرخرو کردیا مگر عمران خان کو بتانا ہوگاکہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کیلئےبہانے کا اختیار کس نے دیا؟۔
