Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم کی جانب سے ریلی میں تشدد کے خلاف درخواست دائر

ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے کراچی کی مقامی عدالت میں ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ایم کیو ایم رہنماوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔

سٹی کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایم پی اے، ایم این اے اور کارکنان نے سی ایم ہائوس پر احتجاج کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ جاگیدارانہ ذہنیت کے رکھتے ہیں جنہوں نے پولیس کو عورتوں اور بچوں پر لاٹھی چارج کا حکم دیا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق تھا، ظالمانہ اقدام پر ہم نے سول لائین تھانے پر ایف آئی آر دائر کرائی لیکن انہوں نے واپس کردی۔ ایم کیو ایم رہنما محمد حسین نے کہاکہ یہ جو تشدد ہوا انسانوں پر ہوا کسی جانور پر نہیں ہوا جس کی فوٹیجز موجود ہیں۔

Related posts

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 15 جانیں لے گئی

Hassam alam

یونیورسٹیز میں تمام وائس چانسلرز میرٹ پرلگائے، چوہدری سرور

Rauf ansari

بلاول بڑھکیں مارنے سے پہلے 126دن کا دھرنا دیں، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment