Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم کا وزیراعظم عمران خان سے پیکا آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے وزیراعظم عمران خان سے پیکا آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترامیمی آرڈیننس سے متفق نہیں کیونکہ اس میں اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

امین الحق نے کہا کہ بنیادی حقوق کے خلاف قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کر سکتے، اتحادی ہیں لیکن عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہدکرنے والی تنظیم سے تعلق اہم ہے، ترمیمی آرڈیننس حکومت کی عوامی حمایت کے لیے خطرہ اور آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر نے خط میں مزید لکھا کہ امید ہے وزیراعظم صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے نئی ترامیم جاری کرائیں گے، ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سے ملک میں بےچینی پھیل رہی ہے، صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہو سکتی تھیں۔امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی آواز سنیں اور پیکا آرڈیننس فوری واپس لیں۔

Related posts

کراچی:خطرناک قیدیوں کا فرار،جیل عملہ کے 8ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

ibrahim ibrahim

دنیا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، افغان وزیرخاجہ

Rauf ansari

مخالفت کے باوجود شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

Hassam alam

Leave a Comment