اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے اہم ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے۔ ملاقات میں قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے، تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی ۔