Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیوایم کا پی پی سے معاہدہ نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی۔ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق ، جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے۔

وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ایم کیوایم والے دوست ہیں۔ ساتھ چلتےرہیں گے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ایم کیوایم سےملاقات مثبت اورمفیدرہی۔ایم کیوایم وفدنےواضح طورپرکہا کہ پی پی کےساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ایم کیوایم وفدنےواضح کہا کہ پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔

Related posts

پاکستان کا میزائل کے معاملے پر بھارت سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

Zaib Ullah Khan

سابق حکومت میں بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر تھا، مریم نواز

Rauf ansari

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کو ہلاک کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment