Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے ہیں۔ اقبال محمد علی گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق سینئر رہنما اقبال محمد علی کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔اقبال محمدعلی 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 240 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اقبال محمد علی 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے -240 کورنگی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے تھے۔ اقبال محمد علی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دی تھیں۔

Related posts

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو ہٹادیا گیا

ibrahim ibrahim

آرمی چیف کی ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی منظور حسین جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس

Nehal qavi

عوام اب ریلیف کے نام پر دھوکا نہیں کھائے گی،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment