Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات

لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدی شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور وسیم اختر نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہیٰ کو دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔

دوران ملاقات عدم اعتماد کے حوالے سے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ جب اسکے خدوخال سامنے آئیں گے تو اس پر بات کریں گے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپوزیشن کو ہر معاملے میں ساتھ لیکر چلیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔

Related posts

جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہو گا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہو گا، عامر لیاقت حسین

Hassam alam

منیشات برآمدگی کیس:رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ibrahim ibrahim

مسلم لیگ نون کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

Rauf ansari

Leave a Comment