Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

متحدہ کی حکومت سے علیحدگی، اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی مت سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک امتحان کا مرحلہ ہے۔معاہدے میں ذاتی یا جماعتی مفاد شامل نہیں ہے۔ درخواست کرتا ہوں کہ ایسے دور ہو جہاں سیاسی مخالفت کو دشمنی نہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں اب دعووں اور وعدوں سے آگے کام کریں گے،ہمارے معاہدے کی ایک ایک شق پاکستان کے عوام کیلئے ہے۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر191 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

کورونا اموات میں کمی،کیسز میں اضافہ

ibrahim ibrahim

مراد علی شاہ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment