Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم کا وزیراعظم پرگورنرسندھ کی تقرری جلدکرنے پر زور

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف پرگورنرسندھ کی جلد تقرری پر زور دیا ہے۔

کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد میں سست روی کا شکوہ کیا اورکہا کہ اب تک کئی معاملات حل طلب ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ ضمانتوں کے باوجود بلدیاتی قانون میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ترمیم نہیں کی گئی۔

ایم کیو ایم نے وزیراعظم شہباز شریف پر گورنرسندھ کی جلد تقرری پر زور دیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی کہ صوبےکا گورنر اربن سندھ ہی سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مسلم لیگ ن سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمدکے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی اور ایم کیو ایم کو معاہدوں پر تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیاتی ڈرافٹ پر نہ قانون سازی ہوئی، نہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوا۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو معیشت پر کیے جانے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔

Related posts

عطاء تارڑ نےمعیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ قرار دے دیا

Rauf ansari

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Nehal qavi

پی ٹی اے کی ہداہت پر مری میں سیاحوں کو مفت کال کی سہولیات فراہم

Hassaan Akif

Leave a Comment