Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

متحدہ کا احتجاج کا پروگرام پریس کلب پر تھا وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، ناصر حسین شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم کے احتجاج پر شیلنگ اور لاٹھی چارج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے احتجاج کا پروگرام پریس کلب پرتھا لیکن وہ پروگرام کے برعکس وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔

ایم کیو ایم کے مظاہرین پرلاٹھی چارج سے متعلق صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ کےاحتجاج کاپروگرام پریس کلب جانےکاتھا لیکن وہ وزیراعلی ٰہاؤس پہنچ گئے ۔ ایم کیو ایم والوں سے ہماری بات چیت ہورہی تھی تاہم انتظامی امور کی وجہ سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کی وجہ سے وہاں سخت سیکیورٹی ہے۔ ایم کیو ایم کے لوگ آگے آرہے تھے شاید اس وجہ سے کوئی معاملہ ہوا ہے تو اسکی انکوائری کی جائے گی۔ کسی پولیس افسر نے کوئی زیادتی کی تو اسکے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق جج شمیم رانا کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

Hassam alam

ابھی مہنگائی ہے،تباہی آنے والی ہے،بابراعوان

ibrahim ibrahim

عمران خان نے نواز شریف اور زرداری کو ملک کے لیئے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

Nehal qavi

Leave a Comment