Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران نیازی نے گوگی بچاؤ مہم کے آغاز کا اعلان کردیا، سعید غنی

کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے گوگی بچاؤ مہم کے آغاز کا اعلان کردیا، ہر تبادلے پر عمرانی گوگیاں مال پکڑتی رہی ہیں، عمران نیازی کی سیاست کا واحد مقصد گوگی اور گوگوؤں کو بچانا رہ گیا ہے۔

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی توشہ خانے کا چور ہے، عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دیں، نیازی بتائے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا کیا ہوا ؟۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت کے دور میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا، عمران نیازی کی نالائق حکومت نے چینی اور گندم پہلے برآمد اور پھر درآمد کی، نیازی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معاشی ترقی کو منفی تک پہنچایا، پاکستان کی معیشت کی بربادی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آج بھی مودی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے، عمران نیازی نے اپنے یہودی سالے کی انتخابی مہم چلائی تھی، پاکستانی نژاد میئر لندن صادق خان کی مخالفت عمران نیازی کا ایجنڈا واضح کرتی ہے، پاکستان کی معیشت کی بربادی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے سیاسی مقاصد کے لئے مسجد نبوی کی توہین کروائی، عمران نیازی ایک فاشسٹ اور انارکسٹ ہے جو ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے، عمران نیازی پاکستانی تاریخ کا نالائق، نااہل، انا پرست اور ناکام ترین وزیر اعظم ہے، عمران نیازی نے کہا کہ مجھے حکومت دو یا ملک پر ایٹم بم گرا دو۔

Related posts

پاکستان کی پہچان ارفع کریم کی 27ویں سالگرہ

ibrahim ibrahim

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا،مصطفی کمال

ibrahim ibrahim

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک پوائنٹ کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Nehal qavi

Leave a Comment