Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران برطانیہ سے ملنے والے 140ملین پاؤنڈ کا حساب دیں،مفتاح اسماعیل

لندن: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے ملنے والے 140 ملین پاؤنڈز پاکستان کو موصول ہوئے تھے ۔عمران خان بتائیں وہ پیسے کس کے اکاؤنٹ میں ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےلندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے 190 ملین پاؤنڈ پکڑ ے جس میں سے 140 ملین پاؤنڈز پاکستان کو موصول ہوئے تھے۔عمران خان سے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ پیسے کس اکاؤنٹ میں ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فرح گجر لاکھوں ڈالرز کے بیگ لیتی رہی ہیں۔ فرح گجر پنجاب میں پیسے لیکر ٹرانسفر کراتی رہیں ۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہمارا پورا وفد بشمول وزیر اعظم پاکستان کے اپنے خرچ پر لندن آیا ہے ۔

Related posts

عوام کو بجلی کے جھٹکوں کی تیاریاں، حکومت کا سبسڈی ختم کرنے کا پروگرام

Rauf ansari

عدم اعتماد:ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کا باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے پر اتفاق

Zaib Ullah Khan

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز ڈکلیئر کر دی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment