Urdu
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کیا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور کرپٹ حکومت نے بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کیا۔

حماد اظہر کے بیان پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام شروع کیاتھا جسے پی ٹی آئی نے بند کیا، مسلم لیگ نون بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ایک بار پھر کم کرکے دکھائے گی، پی ٹی آئی والے ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں، کارخانے زیادہ ہیں تو پاکستان میں بجلی کی قلت اور اندھیرے کیوں ہیں۔

مفتاح اسمعیل نے کہا کہ پلانٹس کے کرایوں پر اعتراض مضحکہ خیز ہے مکان کرایہ پر لیں تو اس میں رہیں یا نہ رہیں کرایہ دینا پڑتا ہے، عمران خان کو زندگی بھر مفت کھانے کی عادت ہے، اُن کا خیال ہے کہ کوئی پلانٹ بھی مفت آکر لگا دے گا۔

Related posts

نومنتخب وزیراعظم کا سازشی خط پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا اعلان

Rauf ansari

ٹام کروز 23 ارب روپے کمانے والے مہنگے ترین اسٹار

Hassam alam

شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

Hassam alam

Leave a Comment