Urdu
تازہ ترین کھیل

محمد رضوان نے بہترین بیٹر اور حسن علی نے بہترین بالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال مختلف کیٹگریز میں پی سی بی ایوارڈ جیتنے والوں کرکٹرز کے نام کا اعلان کر دیا۔محمد رضوان سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں، انہیں ’موسٹ ویلیو ایبل کرکٹر آف دی ائیر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کیلنڈر ایئر 2021 میں وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں 455 رنز، ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 134 رنز اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز 1326 رنز بنانے والے محمد رضوان نے سال کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ بیٹر محمد رضوان نے بہترین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

فاسٹ بالر حسن علی کو 9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کرنے پر سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ ایک اننگز میں 10 وکٹیں جبکہ پانچ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دو پلیئر آف دی میچ اور ایک پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈز بھی جیتا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 6 ون ڈے میچز میں 2 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہےجبکہ 24 اکتوبر کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں دبئی میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کے31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے باؤلنگ اسپیل کو سال کا سب سے متاثرکن کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related posts

کورونا : گزشتہ روز 493 مثبت کیسز رپورٹ

ibrahim ibrahim

پیکا ترمیمی آرڈیننس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

ibrahim ibrahim

سابق چیئرمین واپڈا پر سنگین کرپشن کے الزامات، نیب لاہور نے طلب کرلیا

Hassam alam

Leave a Comment