Urdu
تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل 7: قلندرز کو شکست دے کر سلطانز نے فائنل میں جگہ بنالی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر قلندرز کو 164 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 53، رائلی روسوو نے 65 جب کہ عامر عظمت نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور سمیت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 164 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 63 ، کامران غلام 20 جبکہ بروکس نے 13 رنز بنائے۔

ملتان سلطان کے شاہنواز دہانی نے 3، ڈیوڈ ولے 2 اور آصف آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Related posts

امریکی شہری کی نیا ملک بنانے کی خواہش، جزیرہ خرید لیا

Hassam alam

وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

Hassaan Akif

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

Rauf ansari

Leave a Comment