ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو ساڑھے بارہ سال قید اور 60 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔
ملتان سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو ساڑھے بارہ سال قید اور ساٹھ ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جرم ثابت ہونے پر ممتاز حسین کو ساڑھے بارہ سال قید اور 60 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے حکم دیا اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مجرم کی سزا میں 9 ماہ کا اضافہ کر دیا جائے گا۔
مجرم سے گزشتہ برس ممتاز آباد پولیس نے 10 کلو چرس برآمد کی تھی پولیس تھانہ ممتاز آباد نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی تھی۔