Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیلابی پانی کے باعث منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹ گیا، قریبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے جس کے باعث چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔

خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے، چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈ ورکس منہدم ہو گیا ہے، چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ آئندہ گھنٹوں کے دوران آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آ جائے گی۔

منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹنے کے باعث چارسدہ ،شبقدر اور دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ علاقوں کو منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ پل بہہ جانے سے تحصیل شپ قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور ایریگیشن سسٹم تباہ ہوگیا۔ نوشہرہ کے ساتھ ساتھ ضلع چارسدہ بھی بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے اور شہریوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے۔

چارسدہ میں خیالی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے سیلاب سے پہلے وارننگ جاری کردی تھی جس کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

Hassam alam

پاکستان نے حساب برابر کر لیا، بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

Nehal qavi

شکست عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے، احسن اقبال

Rauf ansari

Leave a Comment