Urdu
تازہ ترین جرائم

کراچی میں لڑکی کو سڑک پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

کراچی : کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سڑک پر لڑکی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ نوجوان لڑکی کو پڑوسی نے تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلی میں گندگی کے معاملے پر لڑکی کا کچھ عرصہ قبل پڑوسی سے جھگڑا ہوا تھا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ ملزم کے تین بھائیوں کو پولیس نے حراست میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مقتولہ کی چھوٹی بہن کے مطا بق والد چند برس قبل فوت ہوچکے ہیں ، صبا ، اہلخانہ کی واحد کفیل بھی تھی ، گلی میں گندگی کے معاملے پر کچھ عرصہ قبل پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کے تین بھائیوں کو حراست میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related posts

کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے زائد

Hassam alam

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

Rauf ansari

قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Rauf ansari

Leave a Comment