Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سانحہ مری، عمران خان،عثمان بزدار اور شیخ رشید کے استعفے کے مطالبہ

لاہور: سانحہ مری پر وزیراعظم عمران خان،عثمان بزدار اور شیخ رشید کے استعفوں کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔قرار داد میں سانحہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کابھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔نون لیگی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ مری میں انتظامی غفلت کی وجہ سے بائیس قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔حکومت نے سیاحوں کی مدد کےلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے۔

نون لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی ربیعہ نصرف کی جانب سے بھی سانحہ مری کے زمہ داران کو سخت سزا دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت کی نااہلی سستی اور بدانتظامی کے باعث یہ سانحہ مری رونما ہوا۔حکومت اور وزراء کے غیر سنجیدہ بیانات متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ییں۔حکومت سانحہ کی شفاف انکوائری کرے اور ذمہ داران کو سخت سزا دے۔

Related posts

سپر ٹیکس کے اثرات،اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

ibrahim ibrahim

مشکل دور گزرگیا ہے،آنے والا وقت اچھا ہوگا،مریم نواز

ibrahim ibrahim

عمران خان سے کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment