Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مری سانحہ سے ثابت ہوا ملک میں نالائقی،نااہلی،بے حسی اور ظلم مسلط ہے،شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے مری اور گلیات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سانحہ کے بعد ثابت ہو گیا کہ ملک پر صرف نالائقی،نااہلی،بے حسی اور ظلم مسلط ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مری اور گلیات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سانحہ مری سے متعلق سچائی اوراصل حقائق بتائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مری سانحہ کے بعد ثابت ہو گیا کہ ملک پر صرف نالائقی،نااہلی،بے حسی اور ظلم مسلط ہے۔سیاحوں کے خاندان مضطرب اور پریشان ہیں۔حکومت عوام کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت انتظامی سوجھ بوجھ سے کام لیتی تو اتنابڑا حادثہ پیش نہ آتا ۔

Related posts

وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو طلب

Hassaan Akif

مراد سعید جلد ریحام کی کتاب پر دعویٰ دائر کریں گے، عمران خان

Rauf ansari

صدارتی ریفرنس بینچ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفظات کا اظہار کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment