Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا رشوت طلبی اور ہراسمنٹ کا نوٹس، 2 افسران معطل

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے اینٹی اینکروچمنٹ اور کچی آبادی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی جانب سے مبینہ رشوت طلبی اور ہراسمنٹ کا نوٹس لیتے ہوئے 2 افسران کو معطل کر دیا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ مبینہ طور پر دو افسران نے خاتون سے رشوت طلب کی اور ہراساں کیا، دونوں افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کو سیاسی رنگ دئیے بغیر شفاف تحقیقات کی جائے، اس قسم کی نا زیبا حرکات کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کہ کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد ملوث افسران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Related posts

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، نواز شریف

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر212 روپے کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

ibrahim ibrahim

گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر وزیراعظم کی متعلقہ عہدیداروں کو مبارکباد

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment